ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: کپاس سے لدے ہوئے ٹرک میں آگ لگ گئی

اڈپی: کپاس سے لدے ہوئے ٹرک میں آگ لگ گئی

Thu, 31 Aug 2017 10:37:32    S.O. News Service

اڈپی،30؍اگست (ایس او نیوز)برہماور کے قریب کپاس سے لدے ہوئے ایک ٹرک میں اس وقت آگ لگ گئی جب سڑک سے گزرنے والی بجلی کا تار کپاس کے لوڈ سے ٹکرا گیااور شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

کہتے ہیں کہ رئیس احمد کی ملکیت والا یہ ٹرک ہاسن سے سالمارا جارہاتھا۔آگ کی وجہ سے کپاس کے ساتھ ٹرک بھی بری طرح جل کر خاک ہوگیا۔جبکہ ٹرک ڈرائیور کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔برہماور پولیس اور فائر بریگیڈ کے تعاون سے آگ پر قابو پالیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: